چونیاں، اوکاڑہ:مبینہ پولیس مقابلے ، 2زخمی ملزم گرفتار

چونیاں، اوکاڑہ:مبینہ پولیس مقابلے ، 2زخمی ملزم گرفتار

پہلے ملزم کی شناخت سجاد عرف ہیرا، دوسرے کی عاطف کے نام سے ہوئی:پولیس

قصور، تلونڈی،الہ آباد، اوکاڑہ(نمائندگان) چونیاں اور اوکاڑہ میں دو مبینہ پولیس مقابلوں میں 2زخمی ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔ تھانہ صدر چونیاں کے علاقہ اٹاری کرم سنگھ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے نتیجہ میں سنگین وارداتوں میں مطلوب ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کوٹلی رائے ابو بکر کے رہائشی سجاد عرف ہیرا ماچھی کے نام سے ہوئی ہے ۔اوکاڑہ کے تھانہ صدر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ساتھی فرار ہوگئے ۔ گرفتار زخمی ملزم کی شناخت عاطف ولد مقصود سکنہ 54/2-L کے نام سے ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں