کنگن پور:نہر سے نامعلوم خاتون کی گولی لگی لاش برآمد
قصور، تلونڈی(نمائندہ دنیا، نامہ نگار) کنگن پور کے علاقہ جٹی والاگاؤں کے قریب نہر سے نامعلوم 25سالہ خاتون کی گولی لگی لاش برآمدہوئی ہے ۔
ریسکیو اہلکاروں نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر لاش کو نہر سے باہر نکالا، ابتدائی معائنہ کے دوران معلوم ہوا کہ خاتون کے دائیں کان کے قریب گولی لگی ہوئی تھی۔ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد لاش نہر میں پھینکی۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش مزید تفتیش کیلئے پولیس کے حوالے کر دی گئی ۔پولیس کے مطابق متوفیہ کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔