نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیول ٹو کوچنگ کورس شروع

نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں لیول ٹو کوچنگ کورس شروع

لاہور (سپورٹس ڈیسک)نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیول ٹو کوچنگ کورس کا آغاز ہو گیا،جو 7 جون کو اختتام پذیر ہوگا ۔۔۔

ترجمان این سی اے کیمطابق چھ روزہ کورس میں مجموعی طور پر 29 شرکا حصہ لے رہے ہیں ۔ کورس میں ٹیسٹ کرکٹرز فخر زمان، آصف خان آفریدی اور عثمان خان شنواری سمیت انٹرنیشنل کرکٹر حسین طلعت بھی شریک ہیں۔اس تربیتی پروگرام کے دوران شرکا کو جدید کوچنگ فلاسفی، جدید بیٹنگ ٹیکنیکس اور کھیل کے جدید تکنیکی و حکمتِ عملی کے پہلوں سے آگاہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سپورٹس سائیکالوجی، کمیونیکیشن سکلز اور ایتھلیٹ مینجمنٹ سے متعلق خصوصی سیشنز بھی منعقد کیے جائیں گے ۔کورس میں کھلاڑیوں کی ذہنی اور جسمانی فٹنس پر بھی توجہ دی جائے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں