چاندی 94، سونا 4600 روپے مہنگا، ڈالر کی قدر کم
تولہ سونا 4لاکھ 76ہزار 362،دس گرام 4لاکھ 8ہزار 403کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادھر ڈالر کی قدرمزید گھٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 46 ڈالر کے اضافے سے 4540 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4600 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 76 ہزار 362 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3944 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 8 ہزار 403 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 4400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے ہوگئی تھی۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 94 روپے کے اضافے سے 8153 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر ایک پیسے کی کمی سے 278.47 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو مقامی کرنسی 278.47 روپے پر بند ہوئی تھی۔