ای سگریٹ کی اجازت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست،فریقین کو نوٹس جاری
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آبادہائیکورٹ نے پاکستان میں ای سگریٹ کی اجازت کے خلاف دائر درخواست میں فریقین کو نوٹس جاری کردیئے ۔
سپارک نامی سماجی تنظیم نے وکیل کے ذریعے موقف اختیار کیاکہ ای سگریٹ پر دنیا بھر میں پابندی ہے لیکن پاکستان میں اجازت دے دی گئی، استدعا ہے اجازت نامہ کو کالعدم قرار دیا جائے ، عدالت نے سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کردی۔