گورنر کے پی سے سینیٹر نعمان وزیر اورنگران وزراکی ملاقاتیں
پشاور(اے پی پی)گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی سے سینیٹر نعمان وزیر، نگران صوبائی وزرا جسٹس(ر)ارشاد قیصر،حاجی فضل الٰہی، مشیر تعلیم رحمت سلام خٹک، معاون خصوصی ملک مہرالٰہی نے گورنرہاؤس میں الگ الگ ملاقات کی اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود سمیت مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں سابق صوبائی وزرا میاں نثار گل،سیدظاہرعلی شاہ،اے این پی کے رہنما سردارحسین بابک، مولاناامان اللہ حقانی اور محمدعلی شاہ باچہ نے بھی گورنر حاجی غلام علی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محرم الحرام کے ایام میں پشاور شہر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے سمیت مجالس، جلوسوں کی گزرگاہوں میں سٹریٹ لائٹس لگانے سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔