برفباری جاری ، شاہراہ قراقرم بند، اشیا ،تیل کی سپلائی بند

برفباری جاری ، شاہراہ قراقرم بند، اشیا ،تیل کی سپلائی بند

لاہور،اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے ،این این آئی)گلگت بلتستان میں 24 گھنٹوں سے جاری برفباری اور بارشوں سے سڑکوں اور شاہراہوں پر مزید لینڈ سلائیڈنگ سے 6 اضلاع کے زمینی رابطے منقطع ہو گئے۔

 شاہراہ قراقرم کی بندش سے گلگت بلتستان کے لیے ملک کے دیگر علاقوں سے اشیا ئے خورد و نوش اور پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند ہو گئی ۔وادی لیپہ،نتھیا گلی اورگلیات میں برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا، سیاحوں کی گاڑیاں پھنس گئیں۔ ضلع شگر میں تین سے چار انچ تک برف باری سے 2 مختلف سڑکیں بند ہو گئیں، اگلے ایک ہفتے تک گلگت بلتستان میں مزید برفباری اور بارشیں ہوں گی، ایف ڈبلیو او کے مطابق شاہراہ قراقرم کوہستان اچھار نالے کے مقام پر بند ہے ۔شدید برف باری کے باعث ناڑیاں تا وادی لیپہ روڈ تیسرے روز بھی مکمل طور پر بند رہی ،ہزاروں افراد وادی لیپہ میں محصور ہو کررہ گئے ۔ادھرسیالکوٹ ،ڈسکہ ، گکھڑ منڈی اور گر دو نواح میں بارش اور ژالہ باری جبکہ لاہور میں موسم جزوی طورپر ابرآلود رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں