صوفیہ مرزا ، شہزاد اکبر اور ثنا عباسی کیخلاف مقدمہ خارج

 صوفیہ مرزا ، شہزاد اکبر اور ثنا عباسی کیخلاف مقدمہ خارج

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے ،دنیا نیوز) اداکارہ صوفیہ مرزا ، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کے خلاف فراڈ ، ریکارڈ ٹمپرنگ ، جعلسازی اور عوامی عہدے کے غلط استعمال کا مقدمہ خارج۔۔۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ نے صوفیہ مرزا کی مقدمہ  خارج کرنے کی درخواست منظور کر لی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ گھڑی خریدنے کا دعویٰ کرنے والے دبئی میں بزنس مین عمر فاروق ظہور نے سابق اہلیہ صوفیہ مرزا (خوش بخت )، شہزاد اکبر اور سابق ڈی جی ایف آئی اے ثنا اللہ عباسی کیخلاف فراڈ ، ریکارڈ ٹمپرنگ ، جعلسازی اور عوامی عہدے کے غلط استعمال کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ اسلام آباد پولیس اسٹیشن سیکریٹریٹ میں اکتوبر 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں