چیئرمین واپڈا کاچینی انجینئرز سے اظہار یکجہتی کیلئے داسو ہائیڈروپاور پراجیکٹ کادورہ
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر)سجاد غنی نے چینی انجینئرز اور کارکنوں کیساتھ پیش آئے دہشتگردی کے واقعہ کے پس منظر میں اظہار یکجہتی کیلئے داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کا دورہ کیا۔
انہوں نے پاکستان میں متعین چینی سفیر جیانگ ژائی ڈونگ کیساتھ پراجیکٹ سائٹ پر چینی ورکرز کے ساتھ وقت گزارا ، دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ ان کا کہناتھاکہ مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،حملہ آوروں اوران کے سہولت کاروں کو بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ داسو سمیت واپڈا کے تمام منصوبوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے ۔