بجلی چوری میں ملوث افسروں کیخلاف کارروائی کریں:وزیراعظم نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کادورہ

بجلی چوری میں ملوث افسروں  کیخلاف کارروائی کریں:وزیراعظم نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کادورہ

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہماری ذمہ داری ہے کہ بجلی چوری روکنے کی مہم جیسے اقدامات کے ذریعے ایک مستحکم نظام تشکیل دیں۔

بجلی چوری اور اس حوالے سے سہولت کاری میں ملوث افسروں کے خلاف فی الفور تادیبی کاروائی شروع کی جائے ،ملک کو اربوں ڈالر کا نقصان پہنچانے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،دریں اثنا وزیر اعظم نے وفاقی وزرا کے ہمراہ نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا اور انہیں پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،وزیراعظم نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ مزید براں وزیراعظم سے سیاچن سے تعلق رکھنے والے ننھے وی لاگر محمد شیراز نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے شیراز کو اپنی کرسی پر بٹھادیا جس پر شیراز نے کہا آج میں وزیراعظم ہوں جس پر شہباز شریف سمیت وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں