میاں بیوی کاکھانا مانگنے پر 2بھتیجوں پرتشدد،ایک جاں بحق

میاں بیوی کاکھانا مانگنے پر 2بھتیجوں پرتشدد،ایک جاں بحق

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)میاں بیوی کھانا مانگنے پر مسلسل 6روز کمسن بھتیجوں پر تشدد کرتے رہے جس سے 6 سالہ بچہ دم توڑ گیا جبکہ ہلاکت کو حادثے کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔

بتایاگیاہے کہ تھانہ اروپ کے علاقہ عالم چوک کے قریب کھانا مانگنے پر غلام دستگیر اور اس کی بیوی عاشی نے اپنے دو کمسن بھتیجوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ، جس سے چھ سالہ ثقلین جاں بحق جبکہ اس کا دوسرا بھائی سلطان شدید زخمی ہو گیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلطان اور ثقلین  کا والد منشیات کے مقدمہ میں جیل کاٹ رہا ہے ، بچوں کے کپڑوں اور کھانے پینے کو لیکرملزم پہلے بھی دونوں پر تشدد کرتے تھے ، 6 دن پہلے بچوں نے چچا اور چاچی سے کھانے پینے کی اشیا کا مطالبہ کیا تو ملزموں نے دونوں بچوں کو ڈنڈوں سے بری طرح ماراپیٹا اورگزشتہ روز بھی تشدد کیا جس سے ثقلین جاں بحق ہو گیا جبکہ سلطان شدید زخمی ہوگیا،ڈاکٹرزنے موت کی وجہ تشدد قرار دے دی۔ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں