پختونخوا کا بینہ:ضم اضلاع کی پولیس کیلئے7.67ارب کی سکیم،1.15ارب کا عید پیکیج منظور

پختونخوا کا بینہ:ضم اضلاع کی پولیس کیلئے7.67ارب کی سکیم،1.15ارب کا عید پیکیج منظور

پشاور (آئی این پی،مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا کابینہ نے ایک ارب 15 کروڑ روپے کے عید پیکیج، ضم اضلاع کی پولیس کیلئے 7.67ارب سے گاڑیاں اور جدید آلات کی خریداری سمیت دیگر سکیموں کی منظوری دے دی۔

 وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں مستحق افراد کو عید پیکیج دینے کی منظوری دی گئی، پیکیج کے تحت صوبائی اسمبلی کے ہر حلقے میں ایک ہزار مستحق افراد کو 10، 10 ہزار روپے دیئے جائیں گے ، 2050پولیس شہدا کے خاندانوں کو بھی 10، 10ہزار روپے عید پیکیج دینے کی منظوری دی گئی، ضم اضلاع میں پولیس کیلئےمنظور کی گئی سکیم کے تحت 7.67ارب روپے سے گاڑیاں اور جدید آلات خریدے جائیں گے ۔ کابینہ نے سرکاری محکموں میں بھرتی کیلئے نجی ٹیسٹنگ ایجنسیوں سے سکریننگ ٹیسٹ لینے کے معاملہ پر کمیٹی تشکیل دی جو 15دنوں میں سرکاری ٹیسٹنگ ایجنسیوں کی استعداد بڑھانے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ ڈیجیٹل رائٹ آف وے پالیسی، پاکستان ڈیجیٹل سٹی کے قیام کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی میں معاہدہ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران پیڈو کی تعیناتی کیلئے رولز کی بھی منظوری دی گئی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں