فضل الرحمان سے برطانوی ناظم الامور کی ملاقات، دورہ افغانستان سے آگاہ کیا

 فضل الرحمان سے برطانوی  ناظم الامور کی ملاقات، دورہ افغانستان سے آگاہ کیا

اسلام آباد (آئی این پی)جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے افغانستان کیلئے برطانوی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں پاکستان اور افغانستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 ملاقات میں حالیہ پاک افغان صورتحال بھی زیر غور آئی۔ فضل الرحمان نے برطانوی ناظم الامور مسٹر رابٹ ڈکسن کو اپنے دورہ افغانستان سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں