بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 1گھنٹہ ملاقات

بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی سے 1گھنٹہ ملاقات

اسلام آباد( نیوز ایجنسیاں )تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی گئی۔بشریٰ بی بی کو بنی گالا سے سخت سکیورٹی میں جیل لایا گیا جہاں ان کی ملاقات ہوئی۔

دونوں کی ملاقات تقریبا ایک گھنٹہ جاری رہی اور یہ ملاقات اسلام آبادہائیکورٹ کے حکم پر کروائی گئی۔پولیس بشریٰ بی بی کو اڈیالا جیل سے لیکر واپس بنی گالا روانہ ہوگئی۔ اڈیالہ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں عید الفطر کا بڑا اجتماع ہوا جس میں قیدیوں اور پولیس افسروں نے شرکت کی۔جیل ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی نے عید کی نماز اڈیالہ جیل کی مسجد میں ادا کی۔ ایک دوسرے سے گلے مل کر عید کی مبارک باد دی۔اس کے علاوہ جیل افسروں نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ نماز عید ادا کی جبکہ جیل میں نماز ادائیگی کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔جیل کے مرکزی دروازے پر عید کے روز احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 5کارکنوں کو حراست میں لینے کے بعد رہا کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے 6 سے 7 کارکن گیٹ نمبر 5 پر جیل کی ویڈیوز بنا رہے تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں