شالیمار:عید کےروز لا پتہ 9سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

شالیمار:عید کےروز لا پتہ 9سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور (کرائم سیل،نیوز ایجنسیاں)عید کے روز لاپتہ ہونیوا لے 9 سالہ بچے کوزیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

 پولیس کے مطابق شالیمار کے علاقے سے 9 سالہ عبداللہ دو روز سے لاپتہ تھا،گزشتہ روز اس کی لاش عبدالرحمن نامی ملزم کے گھر سے برآمد ہو گئی ، عبدالرحمن نےمبینہ طور پر عبداللہ سے پہلے زیادتی کی اورپھر گلہ دبا کر قتل کر دیا،مقتول کے لاپتہ ہونے کی درخواست شالیمار تھانے میں درج تھا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لیکر لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم نے عبداللہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں