پاکستان، آئندہ سال مہنگائی میں 12.1فیصد کمی: آئی ایم ایف

پاکستان، آئندہ سال مہنگائی میں 12.1فیصد کمی: آئی ایم ایف

اسلام آباد(دنیا نیوز) آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت میں بہتری کی پیشگوئی کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں کمی ہوگی۔

آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 کے مطابق رواں مالی سال معاشی شرح نمو 2 فیصد  اور اگلے سال 3.5 فیصد تک پہنچ جائے گی ۔ رواں سال مہنگائی 21 فیصد ہدف کے مقابلے میں 24.8 فیصد رہے گی جبکہ اگلے سال مہنگائی میں 21.1 فیصد کمی ہوگی اور مہنگائی کی شرح 12.7 فیصد پر آجائے گی۔ رواں سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں