لندن :خاتون پر تھوکنے کا الزام نوازشریف کے محافظ پر فرد جرم عائد

لندن :خاتون پر تھوکنے کا الزام  نوازشریف کے محافظ پر فرد جرم عائد

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے سابق محافظ فرید نیموچی پر 2023 میں خاتون پر تھوکنے پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

خاتون پنزائی چیمہ نے گاڑی کا شیشہ کھلوا کر نواز شریف پر کرپٹ ہونے کا الزام لگایا تو ڈرائیور اور محافظ فرید نیموچی نے خاتون پر تھوک کر ونڈو کا شیشہ بند کر دیا۔فرید نیموچی نے ویسٹ منسٹر کورٹ میں خود کو بے قصور قرار دے کر الزام کا دفاع کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ محافظ کے وکیل معین خان نے کہا کہ عدالت کو باور کروائیں گے کہ فرید نیموچی ایسی شخصیت کی حفاظت کر رہا تھا جس کی جان کو خطرہ تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں