چینی شہری کی 3جہتی تصاویر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز

چینی شہری کی 3جہتی تصاویر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز

سیچوان(نیٹ نیوز) چین میں ایک شہری اپنی تین جہتی تفصیلی مصوری کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرچکا ہے ۔لی جیاؤ چین کے صوبہ سیچوان سے تعلق رکھتے ہیں۔

 سیچوان(نیٹ نیوز) چین میں ایک شہری اپنی تین جہتی تفصیلی مصوری کی وجہ سے دنیا بھر میں توجہ حاصل کرچکا ہے ۔لی جیاؤ چین کے صوبہ سیچوان سے تعلق رکھتے ہیں۔ الیکٹریکل آٹومیشن میں مہارت حاصل کرنے کے باوجود ان کے اقربا میں کسی کے لیے بھی حیرانی کی بات نہیں تھی جب انہوں نے آرٹس میں کیریئر بنانے کا انتخاب کیا۔لی نے اپنا زیادہ تر وقت منفرد اور چشم کشا بصری جادوئی تصاویر تیار کرنے پر مرکوز کیا اوراپنی ماہر مصوری کی مہارت کا استعمال کرتے ہوئے پس منظر میں مختلف اشیاء جیسے لیمپ پوسٹس، درختوں کے تنوں اور یہاں تک کہ بڑی عمارتوں کو چھپایا۔لی نے چینی ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر اپنے شاہکار شیئر کرکے شہرت حاصل کی لیکن وہ پچھلے کچھ سالوں میں مین سٹریم ٹیلی ویژن پر بھی نمایاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں