عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو دو مکوں سے ڈھیر کردیا

عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو دو مکوں سے ڈھیر کردیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )پروفیشنل باکسنگ کا پاک بھارت ٹاکرا پاکستان کے عثمان وزیر نے 1 منٹ 5 سیکنڈ میں ہی جیت لیا۔

عثمان وزیر نے بھارت کے سلوام کو شکست دیکر ویلٹر ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا۔تھائی لینڈ میں میچ سے قبل دونوں فائٹرز نے اپنا ویٹ کروایا اور تصاویر بنوائیں ۔ بھارتی باکسر تیھلک سیل وام پاکستان کے عثمان وزیر کے 2 مکے بھی براداشت نہ کر سکے اور رنگ میں گر گئے جس کے بعد ٹیکنیکل بیناد پر انہیں فاتح قرار دے دیا گیا۔ پہلے راؤنڈ کے شروع ہونے کے چند ہی سیکنڈ بعد عثمان کا زوردار مکا بھارتی باکسر سہ نہ سکے اور رنِگ میں بیٹھ گئے جس کے بعد ان کی سانس بحال ہی ہوئی تھی کہ عثمان نے ایک اور مکا جڑ دیا جس پر بھارتی باکسر سنبھل نہ پائے اور صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے ریفری نے عثمان وزیر کو ٹیکنیکل بیناد پر فاتح قرار دے دیا۔26 سالہ عثمان وزیر کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے جبکہ وہ کیریئر میں مسلسل 14 فائٹس جیتنے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں