ڈیزل،پٹرول مہنگا ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں5فیصد اضافہ

ڈیزل،پٹرول مہنگا ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں5فیصد اضافہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ،دنیانیوز)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے کرایوں میں5فیصد اضافے کا اعلان کر دیا۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ سے مسافروں کی تعداد میں کمی ہوتی ہے۔

حکومت ڈیزل، پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے ، ٹرانسپورٹروں کی طرف سے کرایہ 10  فیصد بڑھانے کی تجویز تھی تاہم عوامی مفاد میں 5فیصد اضافہ کررہے ہیں۔موجودہ کرائے تب کے ہیں جب ڈیزل 250روپے لٹر دستیاب تھا،تقریبا ً 50روپے اضافے کے بعدصرف5فیصد کرایہ بڑھایا جارہاہے ۔کرایہ بڑھنے سے لاہور سے شیخوپورہ، اوکاڑہ ، ساہیوال، خانیوال، ملتان، صادق آباد، منڈی یزمان، جتوئی ، رحیم یار خان، حیدر آباد، سکھر اور کراچی جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 50 سے 250 روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔دوسری طرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعدپاکستان ریلویز کی جانب سے بھی فریٹ کرایوں میں 2فیصد اضافہ کردیا گیا،جس کا اطلاق 20 اپریل سے ہو گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں