سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،7دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،7دہشتگرد ہلاک

اسلام آباد(دنیا نیوز)سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پرافغانستان سے دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اپریل کو شمالی وزیرستان کے ضلع غلام خان کے علاقے سپینکئی میں 7 دہشت گردوں پر مشتمل گروپ نے افغانستان سے دراندازی کی کوشش کی جسے سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا،بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو گھیرے میں لے لیا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں ساتوں دہشت گرد مارے گئے ۔مارے گئے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کر لیا گیا،آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان مسلسل عبوری افغان حکومت سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ سرحد کے اطراف موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنائے اور توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں ہونے دے گی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں