ایم ڈی پی پی آراے کے تقرر کیلئے 3نام وزیراعظم کو ارسال

ایم ڈی پی پی آراے کے تقرر کیلئے 3نام وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (نیوز رپورٹر )وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی(پی پی آراے )کو تبدیل کرنے کافیصلہ کیاہے ،کابینہ ڈویژن نے تقرری کے لئے 3افسران کے ناموں کی سمری وزیراعظم کوبھجوا دی ۔

وزیراعظم نے ایم ڈی کیلئے کابینہ ڈویژن کو مختلف سروس کیڈر کے گریڈ21اور 22کے افسر وں کے ناموں پرمشتمل سمری بھجوانے کی ہدایت کی تھی ۔جس پر کابینہ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس گریڈ21 کی افسر آمنہ عمران، سیکرٹریٹ سروس گریڈ21کے افسر ظہور احمد اور پاکستان آڈٹ اینڈ اکا ئونٹس سروس گریڈ21 کے افسر حسنات قریشی کے ناموں پر مشتمل سمری وزیراعظم کو بھجوا ئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں