ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، 2ملزم گرفتار

ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کیخلاف  کریک ڈاؤن، 2ملزم گرفتار

کراچی(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے سٹیٹ بینک سرکل نے حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔

کراچی سے ایف آئی اے ترجمان کے مطابق آن لائن جوا ایپلی کیشن استعمال کرنے میں ملوث خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان آن لائن جوا ایپلی کیشن سے حاصل غیر قانونی آمدن اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر رہے تھے ۔ ترجمان کے مطابق ملزمان کو بینک افسران کی معاونت اور سہولت کاری حاصل تھی۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان کے بینک اکاؤنٹس ان کی ظاہر شدہ آمدنی اور اثاثوں سے مطابقت نہیں رکھتے تھے ۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم نے جرم سے حاصل شدہ آمدنی سے اپنی اہلیہ کیلئے مکان بھی خریدا۔ترجمان کے مطابق مکان خریدنے کیلئے ادائیگی مشتبہ بینک اکاؤنٹ سے کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں