لاپتا افراد کیس:عدالت کا پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان

لاپتا افراد کیس:عدالت کا پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پرپولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

سندھ ہائیکورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے پولیس کی کوششوں پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ عدالت نے وزارتِ داخلہ سے رپورٹ طلب کرلی۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو حلف نامے کے ساتھ تحریری جواب داخل کرانے کا حکم دے دیا ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ مختلف ایجنسیوں سے رابطے میں ہیں جلد پیشرفت کی توقع ہے ۔ عدالت نے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت چار ہفتوں کے لئے ملتوی کردی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں