نیب نے 67نئے پراسیکیوٹر،لاافسروں کی خدمات حاصل کرلیں

نیب نے 67نئے پراسیکیوٹر،لاافسروں کی خدمات حاصل کرلیں

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )نیب نے سپریم کورٹ کے علاوہ ملک بھرکی ہائیکورٹس اوراحتساب عدالتوں میں مقدمات و ریفرنسز کی پیروی کیلئے 67 نئے پراسیکیوٹرز اور لاافسران کی خدمات حاصل کر لیں۔

نیب کی جانب سے مختلف سینئر وکلا کی بطور  ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل، سپیشل پراسیکیوٹرز کی خدمات حاصل کی گئی ہیں،پراسیکیوٹرز کی خدمات ماہانہ فیس کی بنیاد پر حاصل کی گئی ہیں، خدمات پراسیکیوٹر جنرل کی سفارش پر حاصل کی گئی ہیں،نئے پراسیکیوٹرز ہیڈکوارٹرز، راولپنڈی، لاہور، ملتان سمیت مختلف شہروں میں خدمات سرانجام دیں گے ،جس کیلئے چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں