امریکی پابندیوں کی پروا نہیں ایرانی صدر کا آنا ہی اہم: ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں  ایرانی صدر کا آنا ہی اہم: ڈار

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ایرانی صدر کا پاکستان آنا ہی اہم ہے ، امریکا کی پابندیوں کی پرواہ نہیں، وہی کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔

 غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا تھا مشترکہ اعلامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا بڑا مسئلہ نہیں، مشترکہ اعلامیہ میں نے خود لکھا۔ انہوں نے کہا امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہے ۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ سعودی عرب دورہ پر جائیں گے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں