رحیم یار خان :چیک پوسٹ پر ڈاکوئوں کا حملہ،جوابی کارروائی میں 2ہلاک، 7زخمی

 رحیم یار خان :چیک پوسٹ پر ڈاکوئوں کا  حملہ،جوابی کارروائی میں 2ہلاک، 7زخمی

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )کچہ ماچھکہ پولیس پوسٹ پر ڈاکوؤں کا حملہ جوابی کارروائی میں دو ڈاکو ہلاک،7 زخمی ہوگئے ’ پولیس چیک پوسٹ کومضبوط کر رہی تھی کہ اسی دوران شر گینگ کے جتھے نے پر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ کردیا۔

 ،جس پر پولیس کی بھاری نفری و ایلیٹ فورس نے بکتر بند گاڑیوں’ بھاری دور مار ہتھیاروں کی مدد سے بھر پور جوابی کارروائی کی اورحملہ ناکام بنا دیا ، کارروائی کے دوران شر گینگ کے دو ڈاکو نذیر شر اور عالم شر مارے گئے ،جبکہ ڈاکو مٹھا شر سمیت7ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں کارروائی کو ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے خود مانیٹر کیا ،پولیس اور ایلیٹ فورس کا آپریشن جاری ہے ، دوسری طرف رونتی سندھ کے شرگینگ کے سرغنہ ثنا اللہ عرف سنوشر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو میں پولیس کی مدد کرنے پر بگٹی قبیلے کوکچہ چھوڑنے کی دھمکی دیدی،سنوشر نے کہا کہ بگٹی قبائل کے افراد نے پولیس کے ساتھ تعاون کرکے اس کے بھائی سمیت تین افراد کومروایاہے کچہ میں رہنے والے بگٹی قبائل کوکچہ میں رہنے نہیں دوں گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں