چین میں پالتو جانور وینڈنگ مشین سے بکنے لگنے

چین میں پالتو جانور وینڈنگ مشین سے بکنے لگنے

بیجنگ(نیٹ نیوز)چین میں ایک ایسی وینڈنگ مشین سامنے آئی ہے جس کے ذریعے پالتو جانوروں کی فروخت کی جارہی ہے تاہم مشین دیکھنے پر سوشل میڈیا صارفین اسے بنانے والے اور اسکے استعمال کرنے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

 چین کے مختلف شہروں میں ایسی وینڈنگ مشینیں نصب کی جاچکی ہیں جن میں سے کھانے پینے کی اشیا نہیں بلکہ پالتوں جانوروں کی فروخت دیکھنے میں آئی ہے۔ بیجنگ کے ایک مصروف علاقے میں ایسی ہی ایک وینڈنگ مشین کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں ننھے جانوروں کو مشین میں لگے پنجروں میں بند دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جانوروں کے حقوق کا خیال نہ رکھے جانے والے وینڈر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ صارفین نے سوال کیا کہ اس طرح اس سرزمین پر زندگی کا بنیادی احترام ہی نہیں ہے۔ جبکہ ایک نے سوال اٹھایا کہ اس طرح جانوروں کو فروخت کرنے والے ہم جیسے انسانوں میں سے ہیں؟۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں