پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا

پی ٹی آئی نے چیئرمین پی اے سی  کیلئے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی) تحریک انصاف نے چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام فائنل کر لیا۔ ذرائع پی ٹی آئی نے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے بھی شیخ وقاص اکرم کے نام کی منظوری دے دی ہے ۔

 پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیٹیکل کمیٹی ایک دو روز میں شیخ وقاص اکرم کا نام سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجے گی۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی کے لیے علی محمد خان کا نام بھی زیرِ بحث آیا۔ پولیٹیکل کمیٹی نے شیخ وقاص اکرم کا نام حتمی طور پر فائنل کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں