شراب کیس:علی امین گنڈاپورکی مال مقدمہ گاڑی پیش نہ کرنے پرکارروائی حکم

شراب کیس:علی امین گنڈاپورکی مال  مقدمہ گاڑی پیش نہ کرنے پرکارروائی حکم

اسلام آباد (اپنے نامہ نگارسے )جوڈیشل مجسٹریٹ و سول جج صہیب بلال رانجھا نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی مال مقدمہ کی گاڑی پیش نہ کرنے پر کارروائی کا حکم دیا جاتا ہے ، مال مقدمہ/گاڑی پیش نہ کرنے پر سپردار کے خلاف علیحدہ سے ضابطہ فوجداری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دیا جاتا ہے ،آئندہ سماعت پر علی امین گنڈا پور کا 342 کا بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سوالنامہ دیا جائے گا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں