غیر معیاری گندم: 42فلور ملز کو جرمانے ،لائسنس معطل

غیر معیاری گندم: 42فلور ملز کو جرمانے ،لائسنس معطل

لاہور (اے پی پی)محکمہ خوراک پنجاب کی صوبہ بھر کی1160 فلور ملوں کی چیکنگ ،غیر معیاری گندم کی موجودگی پر42 فلور ملز کو بھاری جرمانے عائد ،لائسنس معطل کر دیئے گئے ۔

 تفصیلات کے مطابق محکمہ خوراک پنجاب نے غیر معیاری گندم کی موجودگی پر لاہور، بہاولپور اور رحیم یار خان کی 20 فلور ملوں کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا ، جبکہ شیخوپورہ،راولپنڈی،جھنگ،خوشاب،سرگودھا اور بھکر کی20 فلور ملوں کو شوکاز نوٹس جاری کئے اور تمام فلور ملوں کے لائسنس ہفتے کیلئے معطل کر دیئے گئے ۔وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر فیصل آباد کی2 فلور ملوں کے لائسنس منسوخ کر دیئے گئے ،آٹے کی پسائی میں غیر معیاری،فنگس زدہ گندم،مڈ بالز اور ناقص اجزا کے استعمال پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی ہیں، آئندہ ایسے فلور ملز مالکان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں گے ،آٹے کے معیار اور روٹی کے وزن میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں