گندم درآمد سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع نہ ہو سکی

گندم درآمد سکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع نہ ہو سکی

اسلام آباد (دنیا نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک، آئی این پی) گندم درآمد سکینڈل کے حوالے سے قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ جمع نہ کرائی جا سکی، سربراہ تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کمیٹی کے ٹی آر اوز میں اضافہ ہوا، تھوڑا ٹائم لیا گیا ہے ۔

 گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ سیکرٹری کیبنٹ کامران علی افضل نے میڈیا سے گفتگو کی۔ صحافی نے ان سے پوچھا کیا سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو بلا رہے ہیں۔ کامران علی افضل نے کہا ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اس طرح کی خبریں آپ کیوں چلاتے ہیں۔ صحافی نے سوال کیا، کیا آپ نے وزیراعظم کو گندم سکینڈل کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی؟ ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس کا تعین کون کرے گا۔ کامران علی افضل نے کہا کمیٹی میں ٹی آر اوز کا اضافہ ہوا اس وجہ سے تھوڑا ٹائم لیا گیا ہے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں