گوادر: کوارٹر میں گھس کر فائرنگ،خانیوال کے7افراد قتل

گوادر: کوارٹر میں گھس کر فائرنگ،خانیوال کے7افراد قتل

گوادر ، اسلام آباد، خانیوال (نامہ نگار، سٹاف رپورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلع گوادر میں نامعلوم مسلح افراد نے سربندر میں فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی کوارٹر پر حملہ کردیاجس کے نتیجے میں سوئے ہوئے 7 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ لاشیں اور زخمی افراد کو گوادر ہسپتال منتقل کر دیا سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گوادر نے بتایا کہ گوادر فش ہاربر جیٹی کے قریب رہائشی مکان پر حملہ رات 3 بجے کیا گیا، یہ واقعہ گوادر شہر سے 25 کلو میٹر دور پیش آیا ہے جاں بحق و زخمی افرادکا تعلق پنجاب کے ضلع خانیوال سے بتایا جاتا ہے ، جو سربندر میں حجام کی دکان میں کام کرتے تھے ۔پولیس کے مطابق واقعہ میں سات افراد موقع پر جاں بحق ہوئے انکی شناخت ساجد ،اسد ، شان ،معقرب ، عدنان، عبدالحکیم ،حسیب کے نام سے ہوئی ، جاں بحق افراد میں میاں چنوں کے دو سگے بھائیوں سمیت 5 افراد جاں بحق ، ایک زخمی ہوگیا ، مقتولین کے گھروں میں کہرام مچ گیا،دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو بھائی اسد اور حسیب بھی دم توڑ گئے ، مقتولین اسد ، حسیب اور ساجد کا تعلق محسن وال جبکہ جاں بحق عنصر اور ذیشان کا تعلق گاؤں 89 پندرہ ایل سے اور زخمی ارسلان کا تعلق تلمبہ سے بتایا جا رہا ہے ،زخمی ارسلان کی گزشتہ رات ہی منگنی ہوئی تھی ، اور 27 مئی کو شادی ہونی تھی ۔سکیو رٹی فورسز نے سربند کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفرازبگٹی ، وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلاول بھٹو نے گوادر میں دہشت گردی کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بہیمانہ واقعہ میں 7 افراد کے قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے بھی بیگناہ مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں