7خودکشیاں :عاشق نے4بچوں کی ماں کو قتل کرکے اپنے سر میں گولی مارلی

7خودکشیاں :عاشق نے4بچوں کی ماں کو قتل کرکے اپنے سر میں گولی مارلی

قصور،کھڈیاں خاص(خبرنگار،سٹاف رپورٹر، نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)قصور میں گھریلو حالات سے دلبرداشتہ 2خواتین نے زہر کھاکر زندگی ختم کرلی جبکہ4نوجوانوں نے بھی گھریلوناچاقی پر خود کو مارڈالا،اوکاڑہ میں ایک نوجوان پھندے سے جھول گیاجبکہ ایک نے فائرنگ کرکے خودکو ہلاک کردیا۔

سرگودھا میں نوجوان نے چار بچوں کی ماں کو قتل کر کے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کر لی ۔بتایاگیاہے کہ سرگودھا کے نواحی علاقے 69جنوبی کا رہائشی عدیل کلکتہ ہاؤس ٹوانہ پارک کی صائمہ کو پسند کرتا تھا، خاتون کے انکار پر مشتعل ہو گیا ،گزشتہ روزمبینہ طور پر اس نے فائرنگ کر کے صائمہ کو قتل کر دیا اور اپنے سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی ، پولیس نے موقع سے شواہد جمع کرلئے اور مقتولہ کے شوہر طالب حسین سے پوچھ گچھ کررہی ہے ۔الفلاح کالونی کھڈیاں خاص کے رہائشی بشیر احمد کے گھر اکثر معاشی مسائل پر لڑائی جھگڑا رہتا تھا ،اس کی36سالہ بیوی فوزیہ بی بی نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل لیں حالت تشویشناک ہونے پر اسے ہسپتال منتقل کردیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی۔دوسری طرف چاہ سنڈیاں والا کے رہائشی محمود احمد کی بیوی فاطمہ بی بی نے گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہو کر زیریلی گولیاں نگل لیں اور دم توڑ دیا۔خانیوال کے نواحی علاقہ بھڈیاں والی پل کے نزدیک 22سالہ نوجوان دانیال نے نامعلوم وجوہات کی بنا پرخود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔ قصور کے نواحی گاؤں چڑیوان کے رہائشی 18سالہ نوجوان نے گھریلو ناچاقی پر گھر میں پڑی گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت سیریس ہونے پر اسے جنرل ہسپتال لاہور منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ اوکاڑہ کے نواحی گاؤں مرولہ شریف کا رہائشی 24 سالہ نوجوان علی مزمل کئی روز سے ڈپریشن کا شکار تھا جس نے گزشتہ روز گلے میں پھنداڈال کر زند گی کا خاتمہ کر لیا ۔ حجرہ چوک کے رہائشی 35 سالہ حیدر علی نے بے روز گاری اور گھریلو پریشانی سے تنگ ا ٓکر خود کو فائر مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں