ریٹائر ملازمین کو تاحیات کی بجائے 20 سال تک پنشن دینے کی تجویز

 ریٹائر ملازمین کو تاحیات کی بجائے  20 سال تک پنشن دینے کی تجویز

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) وفاقی حکومت نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو تاحیات کی بجائے 20 سال تک پنشن دینے کی تجویز تیار کی ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شہدا، فوت ہونے والے ملازمین کی فیملی پنشن کی مدت دس تا پندرہ سال اور بیٹی کی پنشن ختم کرنے کی تجویز تیار کی گئی ہے ۔

وفاقی حکومت نے آئند ہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی بیوہ کو ملنے والی پنشن تاحیات کی بجائے دس سال تک دینے کی تجویز تیار کی ہے ۔ وفاقی حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی غیر شادی شدہ اور بیوہ بیٹی کو تاحیات ملنے والی پنشن ختم کرنے کی تجویز ہے ۔ وفاقی حکومت نے پولیس ، ایف سی ، رینجرز کے شہدا ، دوران ملازمت فوت ہونے والے اور ریٹائرڈ ملازمین کی بیوہ کو ملنے والی فیملی پنشن کی مدت پندرہ سال کرنے کی تجویز دی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں