ملتان ضمنی الیکشن ، فارم 47کی حکومت نے اپنے منہ پر سیاہی ملی ، شوکت بسرا

 ملتان ضمنی الیکشن ، فارم 47کی حکومت  نے اپنے منہ پر سیاہی ملی ، شوکت بسرا

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )پی ٹی آئی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسر ا نے کہاہے کہ ملتان کے ضمنی الیکشن میں ماضی کی طرح پی ٹی آئی کے امیدوار کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا ۔

ملتان کے ضمنی الیکشن میں چیف الیکشن کمیشن اور فارم 47سے بننے والی حکومت نے اپنے منہ پر سیاہی ملی ہے فارم 47کی پیداوار حکومت نے ملتان الیکشن میں ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کیا۔ ملتان کا ضمنی الیکشن 9فروری اور 21 اپریل کی طرز پر چرایا گیا ۔ پی ٹی آئی کے امیدوار کی جیت کو دھاندلی کے ذریعے شکست میں تبدیل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں