رؤف حسن پر حملہ کرنیوالوں کا ہماری کمیونٹی سے تعلق نہیں :خواجہ سرا نایاب علی

رؤف حسن پر حملہ کرنیوالوں کا ہماری  کمیونٹی سے تعلق نہیں :خواجہ سرا نایاب علی

اسلام آباد (دنیا نیوز) خواجہ سرا رہنمانایاب علی نے کہا ہے کہ ہم پی پی آئی رہنما رؤف حسن پر ہونے والے قاتلانہ حملہ کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ایسے عناصر کا ہماری خواجہ سرا کمیونٹی سے کوئی تعلق نہیں، ہماری کمیونٹی اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں