بلاول ، آصفہ کی ایران کے قونصل خانہ آمد صدر کے انتقال پر تعزیت

بلاول ، آصفہ کی ایران کے قونصل خانہ  آمد صدر کے انتقال پر تعزیت

کراچی(اے پی پی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے کراچی میں ایران کے قونصل خانہ جاکر ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے رفقا کے ناگہانی انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے ایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی اور وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کیااور ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کے متحرک کردار اور گراں قدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،بلاول بھٹو نے کہا ایران میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی زندگیوں کے ضیاع پر دلی طور پر صدمہ پہنچا ہے ، صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے متعدد مثبت ملاقاتوں میں ایک قلبی تعلق قائم ہوا، دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایران کے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں