سینیٹ :ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے میں موت پر تعزیتی قراردا دمنظور

سینیٹ :ایرانی صدر کی ہیلی کاپٹر حادثے  میں موت پر تعزیتی قراردا دمنظور

اسلام آباد(اے پی پی)سینیٹ نے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبدالہیان اور ان کے رفقا کی شہادت پر تعزیتی قرارداد کی منظوری دے دی۔

 منگل کو ایوان بالا کے اجلاس میں سینیٹر شیری رحمن نے قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی ،وزیر خارجہ اور ان کے رفقا کی ہیلی کاپٹر کے حادثے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے ، ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی ایک عظیم لیڈر اور پاکستان کے سچے دوست تھے ۔ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ایرانی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ نہ صرف ایرانی قوم بلکہ پوری امت مسلمہ کا بہت بڑا نقصان ہے ، ہماری دعا ہے کہ اﷲتعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ، ایوان نے اتفاق رائے سے قرارداد کی منظوری دے دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں