سی پیک2کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں:شہباز شریف

سی پیک2کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں:شہباز شریف

اسلام آباد(نامہ نگار،دنیا نیوز،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے چین پاکستان کی ترقی میں اہم شراکت دار ہے ، سی پیک 2 کیلئے بھرپور تیاری کررہے ہیں،چینی شہریوں کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔

 وہ چینی کمپنیوں کے  نمائندوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے ان سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔وزیراعظم نے کہا چین اور پاکستان کے دیرینہ اور گہرے برادرانہ تعلقات ہیں جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں،وزیر اعظم شہباز شریف اور آئرش وزیر اعظم سائمن ہیرس کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔ وزیر اعظم نے آئرلینڈ کے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے آئرلینڈ کی حکومت کی طرف سے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کے حالیہ فیصلے کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں