43پاکستانی قیدیوں کی سری لنکاسے واپسی ،ہائی کمشنر کی وزیرداخلہ کو یقین دہانی

43پاکستانی قیدیوں کی سری لنکاسے واپسی ،ہائی کمشنر کی وزیرداخلہ کو یقین دہانی

اسلام آباد (اے پی پی) وزیرداخلہ محسن نقوی سے سری لنکا کے ہائی کمشنر ایڈمرل (ر) رویندرا چندرا سری وجے گونارتنے نے ملاقات کی ملاقات میں سری لنکا میں قید 43 پاکستانی شہریوں کی فوری وطن واپسی پر اتفاق سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سری لنکن ہائی کمشنر نے پاکستانی قید یوں کی فوری وطن واپسی کے سلسلے میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وزیر  داخلہ نے قیدیوں کی وطن واپسی کے لئے تعاون پر سری لنکن ہائی کمشنر کاشکریہ ادا کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستانی قیدیوں کی واپسی کیلئے انتظامات کو چند روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی ، وزیر داخلہ نے کہا کہ سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات گزشتہ 7 دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط تر ہوتے جارہے ہیں، پاکستان باہمی تعلقات کو مختلف شعبو ں میں آگے بڑھانے کا خواہاں ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں