2جعلی امیدوار انگریزی انٹرپارٹ ٹو کا پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے

2جعلی امیدوار انگریزی انٹرپارٹ ٹو کا پرچہ دیتے ہوئے پکڑے گئے

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے)انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے انگریزی کے پرچے میں 2جعلی امیدوار پکڑے گئے ۔گورنمنٹ ہائی سکول ہیربیدیاں روڈ امتحانی سنٹرنمبر 8پر تعلیمی بورڈ کی چیکنگ ٹیم نے چھاپہ مارا اور 2امیدواروں کو کسی اور کی جگہ امتحان دیتے ہوئے پکڑ لیا۔

ایک امیدوار نے کہا کہ وہ 10 ہزار روپے لے کر دوسرے امیدوار کی جگہ پرچہ دے رہا ہے جبکہ دوسرے امیدوار کا کہنا تھا کہ اس کا دوست بیمار تھا تو اس لئے وہ اپنے دوست کی جگہ پرچہ دینے آیا -دونوں جعلی امیدواروں کیخلاف ایف آئی آر درج کروانے کیلئے تھانے میں درخواست دے دی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں