ٹریفک حادثات:ماں بیٹی سمیت 10جاں بحق، 5زخمی

ٹریفک حادثات:ماں بیٹی سمیت 10جاں بحق، 5زخمی

فیروزوالہ، ننکانہ صاحب (تحصیل رپورٹر،خبر نگار،نامہ نگار،این این آئی)مختلف ٹریفک حادثات میں ماں بیٹی سمیت 10 افراد جاں بحق ، 5 زخمی ہو گئے ۔

لاہور روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی ،موٹر سائیکل سوار ادریس بی بی اور اسکی بیٹی قافیہ اقبال موقع پر دم توڑ گئیں۔ پولیس نے دونوں لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے کے حوالے کر دیں۔ قافیہ اقبال موٹر سائیکل چلا رہی تھی ۔ موڑ کھنڈا ہیڈ بلوکی روڈ پرڈھڈیاں سٹاپ کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم میں دو موٹر سائیکل سوار 56 سالہ ذوالفقار اور 75 سالہ صدیق زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی ہار گئے ۔واربرٹن روڈ پر دریا سٹاپ پرتیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم سے 60 سالہ اسد اور 60 سالہ ثریا بی بی شدید زخمی ہوگئے ۔ ریسکیو 1122 عملہ نے لاشیں پولیس تھانہ مانگٹانوالہ کے حوالے کر دیں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا۔ مٹہ سوات کے علاقے کالاکوٹ میں رکشہ گہری کھائی میں جاگرا ، 6 مسافر جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے رکشے میں آگ لگ گئی اور سوار افراد جھلس کر موقع پر ہی چل بسے ۔ریسکیو اہلکاروں اور پولیس نے زخمیوں اور لاشوں کو مٹہ ہسپتال منتقل کردیا۔رکشہ بونیر سے سوات آرہا تھا ،ضلع بونیر کی خواتین اور سکول کے طلبا سوارتھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں