لکی مروت :سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،11دہشتگرد ہلاک،کئی ٹھکا نے تباہ

لکی مروت :سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،11دہشتگرد ہلاک،کئی ٹھکا نے تباہ

اسلام آباد(دنیا نیوز،نامہ نگار)سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے 11دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا،جس میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے ۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گھناؤنے فعل کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔وزیراعظم شہباز شریف نے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بہادر جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز ہمیشہ آہنی دیوار ثابت ہوئی ہیں۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے ، ہم پاک فوج کے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں