سلیم مانڈوی والا خزانہ،قراۃ العین سینیٹ کمیٹی منصوبہ بندی کی سربراہ،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

سلیم مانڈوی والا خزانہ،قراۃ العین سینیٹ کمیٹی منصوبہ بندی کی سربراہ،پی ٹی آئی کا بائیکاٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کو چیئرمین جبکہ منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹر قراۃ العین مری کو چیئرپرسن منتخب کر لیا۔

 دونوں کمیٹیوں کی چیئرمین شپ پیپلز پارٹی نے حاصل کرلی جبکہ پی ٹی آئی نے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے انتخاب کا بائیکاٹ کیا ۔سینیٹ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں حکومتی ارکان نے سینیٹر سلیم مانڈوی ولا کو چیئرمین کمیٹی منتخب کرلیا جبکہ پی ٹی آئی اراکین سینیٹر شبلی فراز اور محسن عزیز نے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کے خلاف ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا ۔ سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری کمیٹی کی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں سینیٹر قراۃ العین مری کو چیئرپرسن منتخب کر لیا اجلاس میں سینیٹر شہادت اعوان نے قراۃ العین مری کو نامزد کیا جبکہ سینیٹر جام سیف اللہ خان نے حمایت کی تھی پی ٹی آئی کے سینیٹر ذیشان خانزادہ نے چیئرمین کے انتخاب کے طریقہ کار پر اعتراض کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا قائمہ کمیٹی خزانہ کا چیئرمین منتخب ہونے کے بعدسلیم مانڈوی والا نے کہا کہ پچھلی مرتبہ بھی خزانہ کمیٹی میں الیکشن ہوا تھا ،پی ٹی آئی کو ووٹنگ میں حصہ لینے کی درخواست کی تھی ۔ شبلی فراز نے کہا کہ سینیٹ میں خزانہ کمیٹی اپوزیشن کے پاس رہی ہے ،پہلی مرتبہ خزانہ کمیٹی میں ووٹنگ ہورہی ہے ،اگر ووٹنگ کرانی ہے تو پھر تمام کمیٹیوں میں ووٹنگ کرائی جائے ،اگر خزانہ کمیٹی حکومت کے پاس ہوگی تو احتساب کیا کرے گی،کیا پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے اگر پیپلز پارٹی اپوزیشن میں ہے تو ہمارے ساتھ بیٹھ جائے ،،بد نیتی پر مبنی اجلاس بلایا گیا ہے ۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ سلیم مانڈوی والا پر سب کا اتفاق ہے ، اگر پی ٹی آئی طاقت سے آئے گی تو ہم دوگنی طاقت دکھائیں گے ۔علاوہ ازیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ دونوں کمیٹیوں کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے تحریک انصاف سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں