وفاقی بجٹ حکومت نہیں آئی ایم ایف کا :حافظ نعیم

وفاقی بجٹ حکومت نہیں آئی ایم ایف کا :حافظ نعیم

لاہور (صباح نیوز)امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کی تقریر ناکامیوں کی داستان ہے ۔ وفاقی بجٹ حکومت کا نہیں آئی ایم ایف کا ہے جوہمارا تعلیمی نظام بدلنا چاہتا ہے ۔

 سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشن 50فیصد بڑھاکر کام بھی لیا جانا چاہیے ۔وزیر خزانہ نے تسلیم کیا کہ حکومت اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔جن چیزوں پر ٹیکس نہیں لگا اس پر بھی ٹیکس لگا رہے ہیں جبکہ سرمایہ داروں اور جاگیر داروں کو ٹیکس چھوٹ دی  جارہی ہے ۔ خواہش ہے تمام سیاسی قیدی باہر آئیں،بانی پی ٹی آئی رہا ہونگے تو مشترکہ جدوجہد پر مذاکرات کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے کیا ۔حافظ نعیم نے کہا سہاروں پر بننے والی حکومت مسائل حل نہیں کر سکتی۔حکومت غلامی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ، آئی ایم ایف اب نچلی سطح پر براہ راست ملاقاتیں کر رہا ہے ، جس سے چاہے ملیں جو چاہیں کریں ہر شعبے میں آئی ایم ایف کو مداخلت کی اجازت دیدی گئی۔ اسکے پروگرام میں قرضوں اور سود کی غلامی کے علاوہ کچھ نہیں ۔پی ڈی ایم کی حکومت نے کہا تھا 5 سال میں سود ختم کردینگے ،بتائیں ابتک کیا اقدامات اٹھائے ،سودی نظام ختم کئے بغیر ہم ترقی نہیں کر سکتے ،ہمارا جتنا ٹیکس اکٹھا ہوتا 87 فیصد سود میں چلا جاتا ہے ۔حافظ نعیم نے پھرکہاکہ حکومت فارم45کے مطابق بننی چاہیے ۔جس کیلئے تحریک کی ضرورت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں