لاہور ہائیکورٹ :انتخابی عذر داریوں کیلئے 8الیکشن ٹربیونلز قائم

لاہور ہائیکورٹ :انتخابی عذر داریوں کیلئے 8الیکشن ٹربیونلز قائم

لاہور ( کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سنگل بینچ کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں انتخابی عذرداریوں کی سماعت کے لئے 8 الیکشن ٹربیونلز قائم کر دیئے ، نو ٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

پرنسپل سیٹ پر جسٹس انوار حسین لاہور،جسٹس شاہد کریم گوجرنوالہ، گجرات ،جسٹس چودھری محمد اقبال فیصل آباد چنیوٹ ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، پاکپتن، اوکاڑہ، سرگودھا،خوشاب،جسٹس سلطان تنویر احمد قصور، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب،سیالکوٹ ،بہاولپور بینچ میں جسٹس عاصم حفیظ بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یار خان، لودھراں،ملتان بینچ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر ڈیرہ غازی خان، لیہ ، مظفر گڑھ، راجن پور،جسٹس راحیل کامران ملتان، بھکر ، خانیوال،وہاڑی ، ساہیوال جبکہ راولپنڈی بینچ میں جسٹس مرزا وقاص رئوف راولپنڈی، جہلم،چکوال،اٹک، میانوالی ، تحصیل سرائے عالمگیر کی انتخابی عذر داریوں پر سماعت کریں گے ۔ادھر لاہور ہائیکورٹ میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا،درخواست میں پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے موقف اپنایا کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کسی قسم کی ترامیم نہیں ہو سکتی ہیں،قائم مقام صدر نے وزیراعظم کی ایڈوائس کے بغیر الیکشن ایکٹ میں ترامیم کر دیں ،استدعا ہے کہ عدالت ان ترامیم کو کالعدم قرار دے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں