قومی اسمبلی:خزانہ،دفاع،توانائی ،اطلاعات سمیت40قائمہ کمیٹیاں تشکیل

قومی اسمبلی:خزانہ،دفاع،توانائی ،اطلاعات سمیت40قائمہ کمیٹیاں تشکیل

اسلام آباد ( دنیا نیوز ، آن لائن )قومی اسمبلی کی مواصلات ، تجارت، موسمیاتی تبدیلی ، دفاع ، توانائی ،خزانہ ، خارجہ امور ، انسانی حقوق اور اطلاعات سمیت 40 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔

قائمہ کمیٹی ایوی ایشن 19، قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ 18 ، قائمہ کمیٹی موسمیاتی  تبدیلی 19، قائمہ کمیٹی تجارت 20 اراکین قومی اسمبلی پر مشتمل ہوگی ۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی 21 اراکین پارلیمنٹ اور وفاقی وزیر خزانہ پر مشتمل ہو گی ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں مسلم لیگ ن سے 7، سنی اتحاد کونسل سے 6 اراکین شامل ہوں گے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں