ڈجکوٹ: کنویں میں اترے میونسپل کمیٹی کے 4 ملازم کرنٹ سے جاں بحق

ڈجکوٹ: کنویں میں اترے میونسپل کمیٹی کے 4 ملازم کرنٹ سے جاں بحق

ڈجکوٹ( نمائندہ دنیا، نیو ز ایجنسیاں )میونسپل کمیٹی ڈجکوٹ کے 4 اہلکار کرنٹ لگنے اور گیس کی بد بو کی وجہ سے جاں بحق ہو گئے ، جبکہ زخمی ریسکیو اہلکار رانا ناصر اور میونسپل اہلکار حامد کی حالت نازک ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں اصغر الیکٹریشن ، ارسلان پلمبر ، میاں  برہان اور ڈرائیور رانا شفیق شامل ہیں ، شہریوں کا کہنا ہے کہ اموات حفاظتی آلات نہ ہونے اور بروقت ریسکیو نہ ہونے کے باعث ہوئیں،سیوریج ڈسپوزل کی موٹر خراب ہوئی تو ڈسپوزل پر تعینات اہلکار شفیق نے دیگر عملہ کو کال کی اور شہریوں کی مدد سے خود ٹھیک کرنے کنویں میں اتر گیا پانی لیکیج سے لوہے کی سیڑھی میں کرنٹ آگیا برہان شکور ،ارسلان اصغر الیکٹریشن ، جبکہ ریسکیو اہلکار ناصر بھی شفیق کو بچانے پہنچے تو یہ چاروں بھی کرنٹ اور گیس کی بد بو سے بے ہوش ہو کر گر گئے بعد میں آنے والی ٹیموں نے پانچوں اہلکاروں کو نکال لیا تاہم چار اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں