سوات اوربلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اوربلوچستان کے سرحدی  علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

سوات،کوئٹہ (آئی این پی،آن لائن ) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات ، گردونواح اور بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ضلع سوات اور گردونواح 4. 8 شدت کا زلزلہ آیااور اسکی زیر زمین گہرائی  185 کلومیٹر تھی۔زلزلے کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ کوہلو،بارکھان ،فورٹ منرو،ڈیرہ بگٹی اور گردونواح میں 4.2شدت کا زلزلہ آیا اور اسکامرکزسبی سے 177کلومیٹر شمال مشرق میں تھاجبکہ اسکی گہرائی 149کلو میٹر تھی۔ زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل کر محفوظ مقامات کی طرف دوڑ پڑے ۔کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں